حامی[1]

قسم کلام: صفت ذاتی

معنی

١ - حمایت کرنے والا، مددگار، طرف دار، بچانے والا۔ "مسلمان حامیانِ اردو اپنے - نظریہ پر سختی سے قائم تھے۔"      ( ١٩٨٢ء، آنکھیں ترستیاں ہیں، ١٨ ) ٢ - وہ اونٹ جس کی پشت سے دو یا دس بچے ہو چکے ہوں۔ "نہیں ٹھہرایا اللہ نے بحیرہ اور سائبہ اور نہ وصیلہ اور نہ حامی لیکن کافر باندھتے ہیں اللہ پر جھوٹ۔"      ( ١٧٩٠ء، ترجمہ قرآن مجید، شاہ عبدالقادر، ١١٣ )

اشتقاق

عربی زبان میں ثلاثی مجرد کے باب سے مشتق اسم فاعل ہے۔ اردو میں عربی سے ماخوذ ہے۔ اردو میں اسم صفت اور گاہے اسم کے طور پر مستعمل ملتا ہے۔ ١٦٧٢ء میں "دیوانِ عبداللہ قطب شاہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

مثالیں

١ - حمایت کرنے والا، مددگار، طرف دار، بچانے والا۔ "مسلمان حامیانِ اردو اپنے - نظریہ پر سختی سے قائم تھے۔"      ( ١٩٨٢ء، آنکھیں ترستیاں ہیں، ١٨ ) ٢ - وہ اونٹ جس کی پشت سے دو یا دس بچے ہو چکے ہوں۔ "نہیں ٹھہرایا اللہ نے بحیرہ اور سائبہ اور نہ وصیلہ اور نہ حامی لیکن کافر باندھتے ہیں اللہ پر جھوٹ۔"      ( ١٧٩٠ء، ترجمہ قرآن مجید، شاہ عبدالقادر، ١١٣ )

اصل لفظ: حمی
جنس: مذکر